30 اکتوبر 2015 - 15:27
سعودی عرب میں شیخ نمر کی حمایت میں رات کو مظاہرہ+ تصاویر

آیت اللہ شیخ نمر کو سزائے موت دئیے جانے کے حکم کی توثیق کے خلاف گزشتہ شب دسیوں افراد نے سعودی عرب میں مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ شیخ نمر کو سزائے موت دئیے جانے کے حکم کی توثیق کے خلاف گزشتہ شب دسیوں افراد نے سعودی عرب میں مظاہرہ کیا۔
یہ مظاہرہ جو صوبہ قطیف کے شہر العوامیہ میں ہوا اس میں سعودی حکومت کی جارحیت کے خلاف اور شیخ نمر کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین نے سعودی عرب کی نام نہاد عدالت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور شیخ نمر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے گزشتہ اتوار کو اس ملک کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر کی سزائے موت کے حکم کی توثیق کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲